سنیل گواسکر نے رشبھ پنت کی شارٹ سلیکشن پر انہیں "احمق" قرار دیدیا

سنیل گواسکر نے رشبھ پنت کی شارٹ سلیکشن پر انہیں

سابق بھارتی کرکٹر و کپتان سنیل گواسکر نے میلبرن ٹیسٹ میچ کے دوران رشبھ پنت کی شارٹ سلیکشن پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں "احمق" قرار دیا۔

آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار تھی اور رشبھ پنت اچھی فارم میں نظر آ رہے تھے، لیکن انہوں نے ایک غیر روایتی شاٹ کھیل کر وکٹ گنوادی۔ اس پر گواسکر نے کہا کہ پنت نے بیوقوفی کا مظاہرہ کیا، کیونکہ انہوں نے ایسی شاٹ کھیلا جب کہ فیلڈ پر دو کھلاڑی موجود تھے۔گواسکر کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت کو پنت کی ضرورت تھی، لیکن انہوں نے نامناسب شارٹ کھیل کر وکٹ گنوا دی۔ دوسری طرف، بھارت کی پوزیشن مستحکم ہوئی جب نتیش کمار ریڈی اور واشنگٹن سندر کی شراکت نے 100 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ایک وکٹ پر 100 رنز کا سکور حاصل کیا، تاہم میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔