انضمام الحق کا سنیل گواسکر کے بیان پر سخت ردعمل

انضمام الحق کا سنیل گواسکر کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بھارتی کرکٹ کے سابق کپتان سنیل گواسکر کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے، جس میں گواسکر نے پاکستان کی ٹیم کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارت کی بی ٹیم سے بھی مقابلہ کرنے کے قابل نہیں۔

گواسکر نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن میں میچ جیتنے کی صلاحیت نہیں ہے اور ان کے پاس مضبوط بیک اپ کھلاڑیوں کی کمی ہے۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ اس سے معیاری بیٹرز نہیں نکلے جیسے متوقع تھا۔انضمام الحق نے گواسکر کی اس تنقید کو غیر مناسب قرار دیا اور ان سے اپنے الفاظ کے انتخاب میں احتیاط کی درخواست کی۔ انضمام نے کہا کہ گواسکر ایک سینئر کرکٹر ہیں اور ان کی عزت کی جاتی ہے، لیکن دوسرے ملک کی ٹیموں کے بارے میں اس طرح کی باتیں کرنا درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گواسکر کو اپنے بیانات دینے سے پہلے اعداد و شمار کا جائزہ لینا چاہیے اور سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔ انضمام نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارت نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے تو انہیں اپنی ٹیم کی تعریف کرنی چاہیے، لیکن دوسرے ملکوں کی ٹیموں کے بارے میں اس طرح کے الفاظ استعمال کرنا غیر ضروری ہے۔انضمام الحق نے گواسکر کو تنبیہ کی کہ وہ اپنے الفاظ کا انتخاب درست رکھیں اور غیر ضروری تنقید سے گریز کریں، کیونکہ کرکٹ ایک کھیل ہے جس میں ہر ٹیم کی اپنی صلاحیتیں اور کمزوریاں ہوتی ہیں۔