"سنیل گواسکر کا بیان: ایشیاکپ میں پاکستان کو حصہ بنتے نہیں دیکھ سکتا"

سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کی پاکستان دشمنی میں شدت، ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کی شمولیت پر سوالات اٹھا دیے

سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے حالیہ بیان میں کہا کہ وہ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے اور انہیں نہیں لگتا کہ پاکستان کو اس ایونٹ میں شامل کیا جائے گا۔ گواسکر کا یہ بیان پہلگام واقعے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے بعد بھارت میں پاکستان کے حوالے سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔گواسکر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ہمیشہ حکومتی فیصلوں کے مطابق چلتا ہے، اور موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث انہیں یقین نہیں کہ پاکستان ایشیا کپ 2025 میں حصہ لے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور سری لنکا ایشیا کپ کے مشترکہ میزبان ہیں، لیکن اگر حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تو پاکستان کو ایونٹ کا حصہ نہیں بننے کا امکان ہے۔

سنیل گواسکر نے مزید کہا کہ بھارت ہانگ کانگ یا متحدہ عرب امارات جیسے ممالک کو سہ ملکی یا چار ملکی سیریز کے لیے مدعو کر کے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو ختم بھی کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا انحصار آئندہ دو مہینوں میں ہونے والی پیش رفت پر کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کس سمت میں جاتے ہیں۔ایشیا کپ 2025 کے شیڈول اور میزبانی کے مقامات ابھی تک حتمی نہیں ہو سکے ہیں، اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی نے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔