کرن جوہر نے ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کر دی

کرن جوہر نے ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کر دی

بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار کرن جوہر نے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کر دی ہے۔

کرن جوہر نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں اس بات کا ذکر کیا کہ فلم اور اداکاری سیف علی خان کے خاندان کا حصہ ہے، اور ابراہیم کے فلمی کیریئر کی شروعات متوقع ہے۔کرن جوہر نے مزید بتایا کہ ابراہیم علی خان نے کرن کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں معاون ہدایت کار کے طور پر کام کیا ہے۔ تاہم، انہوں نے ابراہیم کے فلمی ڈیبیو کے حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں دیں۔ ان کی اس پوسٹ پر معروف اداکارہ بپاشا باسو سمیت دیگر مداحوں نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ابراہیم علی خان، سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ہیں اور ان کے فلمی کیریئر کی شروعات کئی شائقین کی دلچسپی کا مرکز بن چکی ہیں۔