بھارتی فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر نے حال ہی میں اپنے وزن میں حیرت انگیز کمی کے بارے میں گردش کر رہی افواہوں پر واضح ردعمل دیا ہے۔
وہ حال ہی میں ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے شو میں شریک ہوئے تھے، جہاں اداکارہ جھانوی کپور بھی مہمان تھیں۔ اس موقع پر، دورانِ گفتگو، ٹوئنکل کھنہ نے مزاحیہ انداز میں کرن کے اچانک وزن کم کرنے اور دبلا پتلا ہونے پر بات کی، جس پر محفل ہنسنے لگے۔ٹوئنکل نے مذاق میں کہا، ’’لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ نے کچھ دوائیں جیسے اوزیمپک استعمال کی ہیں، اسی لیے آپ کھانا نہیں کھاتے۔‘‘ اس پر کرن جوہر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ’’لوگ سمجھتے ہیں کہ میں کچھ انجیکشن استعمال کرتا ہوں، لیکن ایسا نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا وزن کم ہونے کا راز کسی دوا یا انجیکشن میں نہیں، بلکہ صحت مند طرزِ زندگی، منظم غذا اور ورزش میں ہے۔کرن کے وزن میں نمایاں کمی کی خبریں گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، جس میں مداحوں اور فالوورز نے مختلف قیاس آرائیاں کیں۔ اس حوالے سے، کرن نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے ایک مشہور ڈائیٹ پلان ’اومیڈ‘ یعنی ’ون میل آ ڈے‘ اپنایا ہے، جس کے تحت وہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک بار کھانا کھاتے ہیں، اور اس کھانے میں صحت بخش غذائیں شامل ہوتی ہیں۔
اس طریقے سے ان کی وزن میں حیرت انگیز کمی ممکن ہوئی ہے۔کرن جوہر نے اپنی صحت اور فٹنس کا راز سادہ اور قدرتی طریقوں میں بتایا کہ وہ صحت مند غذا، باقاعدہ ورزش اور متوازن طرزِ زندگی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ کسی دوا یا انجیکشن کے بغیر، محنت اور نظم و ضبط کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت مند رہنے کے لیے مثبت رویہ، صحیح خوراک اور مستقل ورزش بہت اہم ہیں۔اس طرح، کرن جوہر نے اپنی فٹنس کے بارے میں افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے، واضح کیا کہ ان کی تبدیلی قدرتی اور صحت مند طریقوں سے ہوئی ہے، اور وہ اپنے مداحوں کو بھی صحت مند رہنے کا پیغام دیتے ہیں۔