بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ فلم "کچھ کچھ ہوتا ہے" کے سیٹ پر سلمان خان کے ایک فیصلے نے انہیں رُلا دیا تھا۔
کرن جوہر کے مطابق مشہور گانے "ساجن جی گھر آئے" کی شوٹنگ کے دوران، سلمان خان نے پہلی شوٹنگ میں دولہا کے طور پر جینز اور ٹی شرٹ پہن کر آنے کا فیصلہ کیا، جس سے کرن جوہر شدید دباؤ میں آ گئے اور وہ سلمان کے سامنے ہی رونے لگے۔ بعد ازاں سلمان خان نے سوٹ پہن کر شوٹنگ پر آنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔یہ واقعہ کرن جوہر نے اپنے تازہ ترین پوڈکاسٹ میں بیان کیا، جس میں انہوں نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے فلم کے ابتدائی دنوں کے جذباتی لمحات کا ذکر کیا۔