حکومت مذاکرات اور حل نہیں چاہتی:بیرسٹر گوہر علی

 حکومت مذاکرات اور حل نہیں چاہتی:بیرسٹر گوہر علی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت نہیں چاہتی کہ مذاکرات ہوں اور کوئی حل نکلے۔

 اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے تھے، لیکن حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے یہ کہا گیا تھا کہ 28 جنوری کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے، مگر حکومت نے اس وقت تک کوئی جواب نہیں دیا۔بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، مگر حکومت نے اس پر بھی کوئی جواب نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کی خواہش نہیں رکھتی تھی اور اس کے باوجود پی ٹی آئی نے مذاکرات کی پہل کی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے صرف آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کی تھی اور کسی اور سے ملاقات نہیں کی۔

دوسری طرف، پی ٹی آئی کی سینئر رہنما زرتاج گل نے کہا کہ مذاکرات پی ٹی آئی کی کمزوری نہیں ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ 17 سیٹوں والے حکومتی اراکین سے مذاکرات کرنے کا کیا فائدہ؟ انہوں نے مزید کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر حملہ کر کے مذاکراتی کمیٹی پر حملہ کیا گیا تھا۔زرتاج گل نے 8 فروری کے دن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو سارا پاکستان نے 9 مئی کا بیانیہ مسترد کیا تھا، اور اب پی ٹی آئی 8 فروری کو یوم سیاہ منائے گی۔