پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی مذاکرات میں شامل نہیں ہیں اور ان کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات کی خبریں غلط ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی ہی بات چیت کر رہی ہے، اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ دو اجلاس ہو چکے ہیں۔بیرسٹر گوہر علی نے بتایا کہ تیسرے راؤنڈ کے مذاکرات سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے، اور ان ملاقاتوں کی تصدیق کل تک ہونے کی امید ہے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے دو مطالبات ہیں: اسیران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاونڈ کے ریفرنس کا فیصلہ کرنے کی بات کی ہے اور ان کا موقف ہے کہ القادر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کر دیا جائے گا، کیونکہ گواہوں نے عدالت میں ان کے براہ راست لین دین کی تردید کی ہے۔