شارٹ پیکیج ساڑھے11لاکھ کا ہوگا، سرکاری حج سکیم میں محدود نشستیں باقی ہیں،وزارت مذہبی امور
اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت مذہبی امور نے حتمی حج پیکج کا اعلان کردیا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق لانگ حج پیکج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر کی گئی ہے اور شارٹ حج پیکج 11لاکھ 50ہزار روپے کا ہوگا۔ترجمان مذہبی امور کا بتانا ہے کہ حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10فروری وصول کی جائے گی، سرکاری حج سکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں۔ترجمان کے مطابق نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30جنوری تک ہوگی تاہم شارٹ حج کی بکنگ مکمل ہوچکی ہے اور خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکج کی بکنگ ہوگی۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔