چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) کسووال میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے بیوپاری سے 75ہزارروپے نقدی لوٹ لی۔ نواحی گا ئوں 1 چودہ ایل کے رہائشی بیوپاری راشد قصائی سے موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر 38 چودہ ایل پل کے قریب 75 ہزارروپے نقدی چھینی اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔