پولیس ملازمین اور اہلخانہ کے علاج کیلئے22 لاکھ 75ہزار کا اجرا

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انوراپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 22 لاکھ 75 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل ذیشان خان کو کینسر کے علاج معالجے کیلئے5 لاکھ روپے دئیے گئے۔انسپکٹر خالد حمید کو علاج معالجے کیلئے4 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے۔کانسٹیبل راشد حسین کو دل کے عارضہ کے علاج معالجے کیلئے2 لاکھ روپے فنڈز جاری کیا گیا۔لیڈی کانسٹیبل شکیرا بی بی، کانسٹیبل ساجد حسین، سینئر کلرک اسرار الحق، سب انسپکٹر ذوالفقار علی، ڈرائیور کانسٹیبل محمد ریاض، کانسٹیبل حسن اعجاز،کانسٹیبل محمد رمضان اور ڈرائیور کانسٹیبل پیر بخش کو علاج معالجے کیلئے1 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔سب انسپکٹر عبدالستار، کانسٹیبل محمد وقاص، سپر وائزر محمد شفیق اور سرویلنس سپروائزر شوکت حیات کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر3 لاکھ 25 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔