چین اوربھارت کا اسٹریٹجک مواصلات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

 فریقین کا چائنیز مین لینڈ اور بھارت کے درمیان براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کابھی اعلان
    بیجنگ(یواین پی)چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ اور بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے بیجنگ میں نائب وزرائے خارجہ اور خارجہ سیکرٹریوں کی سطح پر ایک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا، جس میں چین اور بھارت کے رہنمائوں کے درمیان کازان سمٹ میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کو فروغ دینے اور چین بھارت تعلقات کی بہتری اور فروغ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ فریقین نے چائنیز مین لینڈ اور بھارت کے درمیان براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے، دونوں ممالک کے مجاز حکام کے روابط کی حمایت کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان اہلکاروں کے تبادلے اور صحافیوں کے تبادلے کو آسان بنانے کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا۔ اس دوران  فریقین نے چند اہم امور پر اتفاق کیا۔