پاکستان اور چین کا دو طرفہ تجارتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق

 برآمدات میں اضافے کے لئے کثیرالجہتی حکمتِ عملی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے:جام کمال
 اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔   اس موقع پر  وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے کثیرالجہتی حکمتِ عملی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جبکہ زرعی شعبے میں تجارت کے فروغ کے لئے  حکومتی اور کاروباری سطح پر تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے چین کے درآمدی ریگولیٹری فریم ورک سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی تاہم دونوں فریقین نے تجارتی معاملات میں مثبت پیش رفت کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل رابطے اور مکالمے پر اتفاق بھی ہوا