وفاقی وزیر مواصلات اور وزیر ریلوے کی ملاقات، محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی پر اتفاق

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے درمیان ملاقات ہوئی   جس میں ملکی ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری اور اصلاحات پر گفتگو کی گئی۔وزارت ریلوے آمد پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا استقبال کیا۔ دونوں وزرا نے ملاقات میں ریلوے اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔ عبدالعلیم خان نے ریلوے میں کئے جانے والی انقلابی اقدامات کو سراہا۔دونوں رہنمائو ں نے عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی پر اتفاق کیا اور ادارہ جاتی ہم آہنگی اور رابطہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔عبدالعلیم خان اور حنیف عباسی نے ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، عالمی تناظر میں پاکستان کی اہمیت اور کردار پر بھی گفتگو کی۔