پا ک چین کا صحت، زراعت میں اے آئی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

دو طرفہ تعاون  کے ذریعے صحت کے مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہوگا
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور چین نے صحت، زراعت اور معدنیات کے شعبہ جات میں اے آئی پر مبنی شراکت داری کو مضبوط کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان جدید ٹیکنالوجیز خصوصا اے آئی کے استعمال سے تحقیق، جدت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔پاکستان اور چین نے زراعت، میڈیکل اے آئی، معدنیات اور بایوٹیکنالوجی میں باہمی تعاون کو وسیع کرنے پر زور دیا۔ دو طرفہ تعاون تکنیکی جدت اور طبی تحقیق کے ذریعے صحت کے مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہوگا