فورسز کی بنوں میں کامیاب کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 9 زخمی

راولپنڈی(آئی این پی)سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، موقع پر  دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔بیان کے مطابق آپریشن کے دوران، سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا