خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے ہے‘ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، خود کش جیکٹس ، آئی ای ڈیز اور اسلحہ برآمد
ڈی آئی خان(آئی این پی)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں فتن الخواج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتن الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، اس دوران 4 خارجی زخمی بھی ہوئے، ہلاک کئے گئے 4 خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، خود کش جیکٹس ، آئی ای ڈیز اور اسلحہ برآمد ہوا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خوارجی عالم محسود 2008 میں نواز کوٹ پوسٹ پر حملے میں ملوث تھا جب کہ بنوں جیل اور آرمی پوسٹ پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔