تین ملکی انڈر 19 سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 355 رنز کا ہدف دے دیا

تین ملکی انڈر 19 سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 355 رنز کا ہدف دے دیا

تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو جیت کے لیے 355 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 354 رنز اسکور کیے۔ اوپنر سمیر منہاس نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے 142 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 4 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔ ان کا ساتھ عثمان خان نے بھرپور انداز میں نبھایا اور انہوں نے 121 رنز اسکور کیے، جس میں 2 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 199 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی، جس نے پاکستانی اننگز کی بنیاد مضبوط کر دی۔

 دیگر بیٹرز اگرچہ بڑی اننگز نہ کھیل سکے تاہم ٹیم اسکور کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔زمبابوے کی جانب سے کریبی مدھارمیٹ نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، تاہم مجموعی طور پر زمبابوے کے بولرز پاکستانی بیٹنگ لائن کو قابو میں رکھنے میں ناکام رہے۔پاکستان کے 354 رنز کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم کو فتح کے لیے 355 رنز درکار ہیں، جو انڈر 19 سطح پر ایک مشکل ہدف تصور کیا جا رہا ہے۔