انڈر 19 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دے دیا

انڈر 19 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دے دیا

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف مقررہ اوورز میں 210 رنز اسکور کیے اور یوں گرین شرٹس کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا۔

انگلش ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے 46 اعشاریہ 5 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے فیلکونر نمایاں رہے جنہوں نے 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو سہارا دیا۔پاکستان کی بولنگ میں احمد حسین نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی رضا، عبدالسبحان اور مومن قمر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔میچ کے بعد لیگ اسپنر احمد حسین کا کہنا تھا کہ وکٹ اسپنرز کے لیے سازگار تھی، سادہ حکمت عملی کے تحت ڈاٹ بالز کرانے پر توجہ دی گئی۔ انہوں نے ٹیم کی فیلڈنگ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام فیلڈرز اچھے ہیں اور آپس میں رن آؤٹ کرنے کا مثبت مقابلہ رہتا ہے۔احمد حسین نے یہ بھی بتایا کہ انہیں موسیقی کا شوق ہے اور روم میٹ کے کہنے پر وہ گانا بھی گاتے ہیں۔