پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ میں یو اے ای کو 315 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر شاہزیب خان نے ایونٹ میں اپنی دوسری سنچری بنائی۔ شاہزیب خان نے 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد ریاض اللہ نے 106 رنز بنائے اور آؤٹ ہوئے، جبکہ عثمان خان نے 41 رنز بنائے اور فہام الحق 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی ٹیم نے اپنے افتتاحی میچ میں بھارت کو 43 رنز سے شکست دی تھی اور اس میچ میں بھی پاکستان کے مضبوط بیٹنگ ریکارڈ نے یو اے ای کو سخت چیلنج پیش کیا ہے۔