انڈر 19 ایشیا کپ: یو اے ای نے پاکستان کو جیت کے لیے 225 رنز کا ہدف دے دیا

انڈر 19 ایشیا کپ: یو اے ای نے پاکستان کو جیت کے لیے 225 رنز کا ہدف دے دیا

مسقط: انڈر 19 ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو کامیابی کے لیے 225 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

مسقط کے الامیرات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دی۔متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 224 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ یو اے ای کی جانب سے نوراللہ ایوبی نے 70 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ یائن کرن رائے 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد صیام نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ علی رضا، رضوان اللہ اور حسنین عباس ڈار نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نقاب شفیق ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجنے میں کامیاب رہے۔