انڈر 19 سہ ملکی سیریز: پاکستان کی شاندار بولنگ، زمبابوے 158 رنز پر ڈھیر

انڈر 19 سہ ملکی سیریز: پاکستان کی شاندار بولنگ، زمبابوے 158 رنز پر ڈھیر

ہرارے میں کھیلے جانے والے انڈر 19 سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کی بولنگ نے زمبابوے کے ٹاپ آرڈر کو تباہ کر دیا اور ٹیم کو 158 رنز تک محدود کر دیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جو بالکل درست ثابت ہوا۔ عمر زیب نے ابتدائی اوورز میں ہی زمبابوے کی آدھی ٹیم کو صرف 15 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ مائیکل بلگناٹ (60) اور ٹٹنڈا چیموگورو (28 ناٹ آؤٹ) نے کچھ مزاحمت فراہم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 158 رنز تک پہنچایا۔پاکستان کی جانب سے عمر زیب نے 4 وکٹیں حاصل کیں، عبدالسبحان نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد صیام، دانیال علی خان اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف ملا ہے۔