بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو بگٹی قبائل نے باقاعدہ طور پر قبائلی سربراہ (چیف) مقرر کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ میر سرفراز بگٹی کے آبائی علاقے میں بگٹی قبائل کے جرگے کے ذریعے کیا گیا، جس میں قبائلی معززین اور وڈیرے شریک تھے۔قبل ازیں یہ منصب وزیر اعلیٰ کے چچازاد بھائی کے پاس تھا، اور اب سرفراز بگٹی بگٹی قبائل کے آٹھویں چیف بن گئے ہیں۔ ان کی دستار بندی کی تقریب ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں منعقد ہوگی، جس میں بگٹی قبائل کے مختلف ذیلی قبائل کے چیف اور معتبرین، جیسے شمبانی، کلپر، موندرانی، پیروزانی، نوتھانی اور ڈومب قبیلے کے نمائندے شرکت کریں گے۔
تقریب میں خاندان کے نواب اکبر خان بھی خصوصی طور پر موجود ہوں گے اور قبائلی روایت کے مطابق دستار بندی کریں گے۔ قبائلی عمائدین نے سرفراز بگٹی کی کامیابی اور سلامتی کے لیے دعائیں کی ہیں۔یہ نامزدگی بگٹی قبائل کی قبائلی روایات اور اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے اہم اقدام سمجھی جا رہی ہے۔