وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت اجلاس میں صوبے کے صحت کے نظام میں بہتری کے لیے اصلاحات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں محکمۂ صحت بلوچستان اور پنجاب کے ماہرینِ طب نے محکمہ جاتی اصلاحات پر بریفنگ دی۔
صحت کے شعبے میں اہم اقدامات
تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جامع حکمتِ عملی اپنانے کا فیصلہ۔
بلوچستان میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت۔
ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کا مربوط نظام قائم کرنے پر زور۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں جدید سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
مثالی طبی اداروں کا قیام
سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ بلوچستان کے بڑے اسپتالوں، جن میں بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی)، سنڈیمن اور شیخ زید النہیان اسپتال شامل ہیں، کو مثالی طبی ادارے بنایا جائے گا تاکہ عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔