وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا پاک افواج کو خراج تحسین

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا پاک افواج کو خراج تحسین

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی جانب سے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، لیکن اگر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی جائے تو دشمن کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے آسرے پر بلوچستان پر جنگ مسلط کرنے والوں کو ایک بار پھر سوچنا ہوگا کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے آخر میں کہا کہ وہ ایک بار پھر ان لوگوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔