وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا اے پی ایس شہداء کی برسی پر خصوصی پیغام

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا اے پی ایس شہداء کی برسی پر خصوصی پیغام

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور کے شہداء کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

 سرفراز بگٹی نے اس سانحے کے معصوم شہداء اور ان کے غم زدہ خاندانوں کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دلخراش واقعہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کی علامت بن گیا اور اس نے پوری قوم کو یکجا کیا۔وزیرِ اعلیٰ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اے پی ایس پشاور کا سانحہ ایک قومی سانحہ تھا جس نے ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید مستحکم کیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کی اس لعنت کو سیکیورٹی فورسز اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے ختم کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 16 دسمبر کو ہمیشہ ملک کے سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا اور اس دن کی یاد ہمیں دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے عزم کو مزید مستحکم کرتی ہے۔ سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور انشاء اللہ ہم کامیاب ہوں گے۔وزیرِ اعلیٰ نے اس دن کے موقع پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کیا۔