بلوچستان کو سیاست سے پاک رکھیں، ریاست سب سے اہم ہے: سرفراز بگٹی

بلوچستان کو سیاست سے پاک رکھیں، ریاست سب سے اہم ہے: سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نصیر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست سب سے زیادہ اہم ہے، بلوچستان کو گندی سیاست سے دور رکھا جائے۔

 انہوں نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کوئٹہ آئیں تو انہیں پورے 38 اضلاع کا دورہ کرائیں گے تاکہ حقیقت واضح ہو سکے۔سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بلوچستان کی علیحدگی سے متعلق باتیں محض جھوٹ پر مبنی ہیں، اور حکومت تمام افراد سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بگٹی قبائل میں جاری پرانے قبائلی جھگڑوں کا خاتمہ چاہتے ہیں اور آج 20 سالہ پرانے تنازع کو حل کر کے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے بلوچستان کے نوجوانوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے نوجوان نسل کو بہتر مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔