پشاور میں پولیس مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گینگ کے 5 ملزمان ہلاک، سرغنہ بھی شامل

پشاور میں پولیس مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گینگ کے 5 ملزمان ہلاک، سرغنہ بھی شامل

پشاور کے داؤدزئی میں پولیس مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گینگ کے 5 کارندے ہلاک ہوگئے، جن میں گینگ کا سرغنہ بھی شامل تھا۔

سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق ہلاک شدگان پہلے بھی پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث تھے اور پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور درہ آدم خیل میں ٹارگٹ کلنگ کی 30 وارداتوں میں شریک تھے۔ ان میں پشاور میں 12 اور نوشہرہ میں 17 قتل شامل ہیں جبکہ چارسدہ اور درہ آدم خیل میں ایک، ایک قتل کے واقعات بھی انہی ملزمان سے منسوب ہیں۔میاں سعید نے بتایا کہ یہ گینگ اے این پی رہنما مومن خان اور ان کے بھائی کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کر چکا تھا اور ایک خواجہ سرا کو بھی فائرنگ کے دوران زخمی کیا گیا تھا۔ ہلاک شدگان پر پولیس پر حملے کی منصوبہ بندی کا بھی الزام تھا۔