سوات: مٹہ میں اہلیہ کے قتل میں مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

سوات: مٹہ میں اہلیہ کے قتل میں مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

سوات کے علاقے مٹہ میں اپنی بیوی کو مبینہ طور پر قتل کر کے لاش قبرستان میں پھینکنے کے واقعے میں مطلوب ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم سیف الملوک ولد لاہور، ساکن وردگ مٹہ، مقدمہ نمبر 132 (جرم 302) مورخہ 13 جون 2026 کو تھانہ چپریال پولیس کو مطلوب تھا۔تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او چپریال کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ اس دوران ملزم نے گرفتاری دینے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ “دفاعِ خود اختیاری” کے تحت کی گئی جس کے نتیجے میں ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔