لکی مروت: پولیس اور خطرناک اشتہاری کے درمیان فائرنگ، مطلوب مجرم ہلاک، ایس ایچ او جمیل خان کی شہادت میں ملوث بھی شامل

لکی مروت: پولیس اور خطرناک اشتہاری کے درمیان فائرنگ، مطلوب مجرم ہلاک، ایس ایچ او جمیل خان کی شہادت میں ملوث بھی شامل

لکی مروت کے تھانہ تجوڑی کی حدود میں پولیس اور خطرناک اشتہاری کفایت اللہ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں مطلوب مجرم اشتہاری موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس پارٹی محفوظ رہی۔

ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کے مطابق خفیہ اطلاع پر سپیشل پولیس ٹیم اور مقامی پولیس نے اشتہاری کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ اشتہاری نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے مؤثر جوابی کارروائی کی۔ہلاک شدہ کفایت اللہ متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، جن میں پولیس کو قتل اور اقدام قتل شامل ہیں، اور وہ ایس ایچ او جمیل خان کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔ڈی آئی جی بنوں نے پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی کو سراہا اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔