ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت دات آ دربار کی توسیع، بیرونی پارکنگ منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس

لاہور (خصوصی رپورٹ)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ صوفیائے کرام کی تعلیمات آج بھی معاشرے کو امن، رواداری اور روحانی روشنی کی راہ دکھا رہی ہیں۔ صوفیاء نے تاریخ میں محبت، انسانیت اور باہمی احترام کے ایسے روشن نقوش چھوڑے جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، جبکہ برصغیر پاک و ہند کو علم، امن اور روحانی نور سے منور کرنے میں ان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ہجویری ہال، دات آ دربار میں ٹیپا (TEPA)، سی اینڈ ڈبلیو (C&W)، ایل ڈی اے (LDA)، اوقاف، مدینہ فاؤنڈیشن اور نیسپاک کے افسران کے ساتھ ایک تفصیلی اجلاس کی صدارت کی، جس میں دات آ دربار کی توسیعی و ترقیاتی منصوبے اور بیرونی پارکنگ کی رفتار، معیار اور مجموعی پیش رفت کا جامع جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور شاہد حسن کلیانی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف محمد شاکر سندھو، ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو، گروپ ایڈوائزر مدینہ فاؤنڈیشن محمد اسلم ترین، جنرل منیجر نیسپاک عادل نذیر، ایڈمنسٹریٹر دات آ دربار شیخ جمیل احمد اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکاء￿  نے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے عزم کا اظہار کیا اور بین الاداراتی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔