او آئی سی کی 9ویں وزارتی کانفرنس برائے خواتین کیلئے اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم جائزہ اجلاس

ٓاسلام آباد(آن لائن)او آئی سی کی 9ویں وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں کے سلسلے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم جائزہ اجلاس ہوا۔ کانفرنس رواں سال پاکستان کی میزبانی میں ہوگی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد کیلئے بروقت رابطہ کاری پر زوردیا اور تمام وزارتوں کو انتظامی و موضوعاتی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ترجمان کے مطابق اسحاق ڈارنے او آئی سی سیکریٹریٹ سے قریبی تعاون یقینی بنانے کی تاکیدکی