ڈی جی واسا کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید کی زیر صدارت تمام ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی انتظامات اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس پر خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈی جی نے کہا تمام سائٹس پر واضح اور موثر آگاہی بورڈز آویزاں کئے جائیں ،تمام افسر ، انجینئرز اور ورک فورس سیفٹی جیکٹس اور دیگر حفاظتی لباس ہر وقت زیب تن رکھیں، سیفٹی پروٹوکول کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے۔