اسلام آباد( آن لائن ) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد پاکستان کی تجارتی بڑھوتری کی حکمت عملی اور معاشی سفارت کاری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم نے تمام متعلقہ فریقوں کو ہدایت کی کہ یورپی یونین کے جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کی آئندہ پاکستان آمد کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے ۔ نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ جی ایس پی پلس پاکستان اور یورپی یونین دونوں کے لیے ایک باہمی فائدہ مند فریم ورک ہے