چور ٹرانسفارمر، ڈسپنسری سے سامان لے اڑے

قصور(خصوصی رپورٹ) چوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم چوروں نے ٹرانسفارمر اور ڈسپنسری سے میڈنس کٹ سمیت دیگر متعدد سامان لوٹ لیا۔ قصور کے نواح را ئوخانوالہ سے نامعلوم چور ڈسپنسری کے تالے توڑ کر پنکھا، پرچی فیس 7ہزار روپے نقدی، بستررزائی، گدہ تکیہ، چادر وغیرہ، میڈیسن کِٹ اور واٹر پمپ لے اْڑے۔ باہمن والی بیرون راجہ جنگ سے نامعلوم چور200کے وی کا ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔