متعدد وارداتیں،ڈاکو،چور لاکھوں روپے،سامان لے اڑے

 ہڈیارہ ،لاری اڈا ،جوہرٹائون،شالیمار،رائیونڈاورباغبانپورہ میں ڈاکے 
دومقامات پر گاڑیاں،سمن آباد، شادمان ،سول لائنز سے موٹرسائیکل چوری 
لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ہڈیارہ میں کرامت سے 1لاکھ 80ہزار و موبائل ،لاری اڈا میں وقاص سے 1لاکھ 65 ہزار وموبائل ،جوہرٹائون میں رمیز سے 1 لاکھ 50 ہزاروموبائل ،شالیمار میں شہباز سے1 لاکھ 45 ہزار و موبائل ،رائے ونڈ میں ساجد سے 1لاکھ 40ہزار وموبائل،باغبانپورہ میں فردوس سے ڈاکو 1 لاکھ 35 ہزار،موبائل ودیگر سامان لوٹ کے فرار ہوگئے۔راوی روڈ ،کوٹ لکھپت سے گاڑیاں ، سمن آباد، شادمان اور سول لائنز سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔