ننکانہ:چور موٹر سائیکل، ٹرانسفارمر ، فونز، نقدی لے اڑے

 ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ )ننکانہ میں تین وارداتیں، چور موٹر سائیکل، ٹرانسفارمر، فونز اور نقدی لے اڑے۔بچیکی کے محلہ محمدی میں فیصل ندیم کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔تھانہ بڑا گھر کے علاقے لڑھکا میں سلطان کے زرعی رقبے میں نصب ٹیوب ویل سے چور ٹرانسفارمر اتار کرلے گئے۔تھانہ واربرٹن کے علاقے پل نہر جسلانی میں لفیر مسیح کے گھر سے دو موبائل فونز اور 10 ہزار نقدی چوری ہوگئی۔