چورکریانہ سٹورسے لاکھوں روپے ، سامان لے اڑے

ملگدا چوک (خصوصی رپورٹ)تھانہ شاہبھور کے علاقے اڈا نتھیں بودلہ میں چوروں نے کریانہ سٹور میں نقب لگا کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان چوری کر لیا۔ چور رات کی تاریکی میں محمد فخر کی دکان کی دیوار اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اورلاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔