چور کریانہ سٹور کے تالے توڑ کرلاکھوں کا سامان، نقدی لے اڑے

شیرگڑھ (خصوصی رپورٹ)حسینی موڑ شیرگڑھ میں چور کریانہ سٹور کیتالے توڑ کرتقریباً ایک لاکھ روپینقدی، لاکھوں مالیت کے سگریٹ، گھی سمیت روزمرہ استعمال کی متعدد اشیاء￿  لے اڑے۔ اطلاع پر تھانہ شیرگڑھ پولیس اور ڈی ایس پی رینالہ سرکل فوری موقع پر پہنچے اور جائے واردات کا معائنہ کیا، شواہد اکٹھیکرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول کا عمل شروع کر دیاگیا۔چوری کے اس واقعہ پر انجمن تاجران نے احتجاج کرتے ہوئے کہا اگرچہ یہ واقعہ افسوسناک ہے لیکن انہیں پولیس اور انتظامیہ کی کوششوں پر مکمل اعتماد ہے کہ ملزم جلد گرفتار ہوں گے۔