حویلی لکھا: آلو کے کاشتکار شدید مالی مشکلات سے دوچار

 فوری ریلیف اقدامات ، بر آمدات کے متبادل راستے تلاش کیے جائیں، متاثرین 
حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)حویلی لکھا اور گردونواح کے علاقوں میں آلو کے کاشتکار شدید مالی مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں۔ موجودہ سیزن میں آلو کی فصل پر فی ایکڑ دو سے اڑھائی لاکھ روپے تک اخراجات آ چکے ہیں، مگر منڈیوں میں مناسب ریٹ نہ ملنے کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔کاشتکاروں کے مطابق کھاد، بیج، زرعی ادویات، آبپاشی، ڈیزل اور مزدوری کے بڑھتے ہوئے اخراجات نے کاشت کو انتہائی مہنگا بنا دیا ہے، جبکہ منڈی میں قیمتیں لاگت سے بھی کم ہو چکی ہیں۔ بر آمدی سرگرمیوں میں تعطل کے باعث آلو کی بڑی مقدار منڈیوں میں آ جانے سے ریٹس مزید گر گئے ہیں، جس سے کسان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔کسان رہنما ئوں اور علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آلو کی فصل کے لیے فوری ریلیف اقدامات کیے جائیں، بر آمدات کے متبادل راستے تلاش کیے جائیں اور کسانوں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ دلانے کے لیے م ئوثر پالیسی مرتب کی جائے، بصورت دیگر زرعی شعبہ مزید بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔