فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مردہ جانوروں کا گوشت بر آمد

1ملزم گرفتار، بھاری جرمانہ عائد،ناقص گوشت کو موقع پر ہی تلف کردیا گیا
ظفروال (خصوصی رپورٹ )ظفروال کے قصبہ درمان میں مضرِ صحت اور مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف، محکمہ فوڈ پنجاب کی کارروائی، بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔محکمہ فوڈ پنجاب نارووال کی ٹیم نے مضرِ صحت گوشت کو موقع پر ہی تلف کر دیا۔ محکمہ فوڈ حکام کے مطابق عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔محکمہ فوڈ نے ملزم پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے بعد اسے مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔