بتایا جائے اسلام آباد میں گدھوں کا گوشت کھلایا جارہا ہے اس معاملے کو کون دیکھے گا ‘18 ویں ترمیم کے تحت صوبے بہتر کام کررہے ہیں:رکن اسمبلی شازیہ ثوبیہ
فوڈ سیفٹی اتھارٹی اس معاملے کو چیک اور مانیٹر کرتی ہے منسٹری آف نیشنل فوڈ سکیورٹی کا کوئی لینا دینا نہیں‘ یہ سب معاملات 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو منتقل ہوگئے:رانا تنویر
اسلام آباد(ان لائن) اسلام آباد میں گدھوں کے گوشت کھلانے کا معاملہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا رکن قومی اسمبلی شازیہ ثوبیہ نے وقفہ سوالات میں سوال اٹھایا بتایا جائے اسلام آباد میں گدھوں کا گوشت کھلایا جارہا ہے اس معاملے کو کون دیکھے گا ۔18 ویں ترمیم کے تحت صوبے بہتر کام کررہے ہیں اس پر وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے جواب دیا کہ صرف گدھے کا گوشت نہیں بلکہ مردہ مرغیاں اور مردہ جانوروں کا گوشت بھی کھلایا جاتا ہے اس معاملے سے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا کوئی تعلق نہیں.فوڈ سیفٹی اتھارٹی اس معاملے کو چیک اور مانیٹر کرتا ہے منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے یہ سب سبجیکٹس 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو منتقل ہوگئے18 ویں ترمیم کے بعد اگر سب اچھا ہے تو کل جو کراچی میں آگ لگی ہے پھر وہ بھی بہت اچھا کام ہوگیا ؟ انہوں نے کہا 18ویں ترمیم کے حوالے سے بات کریں تو پھڑپھڑاہٹ شروع ہو جاتی ہے ابھی زراعت کے شعبے کا معاملہ تھا اس حوالے سے ایگری کلچر سیکٹر میں پنجاب کی جانب سے جو پروگرام آیا وہ بہترین تھا ۔ باقی صوبے اس حوالے سے سستی کا شکار رہتے ہیں۔