فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، گوشت ،چربی سے بنا مضر صحت150کلو آئل بر آمد

چک امرو (خصوصی رپورٹ)نارووال کے علاقے غوطہ فتح گڑھ میں فوڈ اتھارٹی کی چربی سے تیل نکالنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی ، بیمار جانوروں کو ذبح کرکے چربی سے تیل نکالنے والے گودام میں چھاپہ مار کر 150 کلو سے زائد مضر صحت جانوروں کے گوشت اور چربی سے بنا مضر صحت آئل بر آمد کرلیا۔ چربی سے تیل تیار کرنے والے برتن و دیگر سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔ چربی سے بنے مصر صحت آئل میں میٹانل ڈائی نامی کیمیکل ودیگر ریکارڈ موجود نہ تھا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے ویٹرنری ڈاکٹر سے معائنہ کے بعد گوشت کو مضر صحت قرار دیا۔ناقص گوشت و چربی سے بنا آئل مختلف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کیا جانا تھا۔مکروہ دھندے میں ملوث مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔