مراتب سے 2لاکھ 55ہزار ، دلاور سے پونے 2لاکھ روپے لوٹ لئے گئے
شادباغ اور گجرپورہ سے2 گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے3 موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 10 وارداتیں ، شہریوں کو لاکھوں نقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔نامعلوم ڈاکوؤں نے راوی روڈ میں مراتب سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،غازی آباد میں رفیع سے 2لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں صادق سے2لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں دلاور سے 1لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون اورنشترکالونی میں منیر سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔دوسری جانب نامعلوم ملزموں نے شادباغ اور گجرپورہ سے2 گاڑیاں جبکہ سندر ،لوہاری اور فیکٹری ایریا سے3 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔