11وارداتیں:شہر ی لاکھوں نقدی، قیمتی اشیاء سے محروم

ڈاکوئوں نے ہیئر ،گلبرگ ،اسلام پورہ اور دیگر علاقوں میں 8 راہگیروں کو لوٹا
 ستوکتلہ میں بشارت،اقبال ٹائون انعام ، لوئر مال سے مبشر کی موٹرسائیکل چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی 11وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوئوں نے ہیئر میں کلیم سے 2لاکھ 82ہزار روپے اور موبا ئل فون، گلبرگ میں ندیم سے 2لاکھ 75 ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹائون میں کاظم سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں تنویر سے 2لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹائون میں ارسلان سے 2لاکھ 25ہزار روپے موبائل فون،نصیر آباد کے علاقے میں تجمل سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون ،چوہنگ کے علاقے میں عبدالوہاب سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون ،باٹا پور کے علاقے میں عرفان سے 8 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے ستوکتلہ سے بشارت،اقبال ٹائون سے انعام اور لوئر مال سے مبشر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔