ڈاکوئوں نے بادامی باغ ،ڈیفنس بی ،شیرا کوٹ میں بھی راہگیروں کو لوٹا
اچھرہ ، لوہاری گیٹ ، نصیر آباد سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں چوری و ڈکیتی کی 9وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوئوں نے بادامی باغ میں اختر سے 3لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس بی میں ریحان سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، شیرا کوٹ میں شاہ میر سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں راشد سے 2لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون،نولکھا میں عارف سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون ،کاہنہ کے علاقے میں ستار سے 18 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ دوسری طرف نامعلوم افراد نے اچھرہ سے نواز ، لوہاری گیٹ سے انجم اور نصیر آباد کے علاقہ سے عرفات کی موٹرسائیکل چوری کر لی۔