متعدد وارداتیں ، شہر ی لاکھوں کی نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم

 ڈاکوؤں نے امیرالدین سے2لاکھ ،کاشف سیڈیڑھ لاکھ روپے،موبا ئل چھین لئے
 لاری اڈا اور لیاقت آباد سے 2گاڑیاں، مختلف علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، شہریوں کو لاکھوں روپے، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔ ستوکتلہ میں امیرالدین سے2لاکھ روپے اور موبا ئل فون،ہربنس پورہ میں الطاف سے 1 لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون ، مانگامنڈی میں فرخ سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون ، فیصل ٹاؤن میں ایاز سے 1لاکھ65ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں کاشف سے1 لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔دوسری طرف لاری اڈا اور لیاقت آباد سے 2گاڑیاں جبکہ لوئرمال، وحدت کالونی اور مغل پورہ سے 3موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔