گھریلو تنازع پر نوجوان نے خودکشی کرلی

لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے رانی گاؤں رحمان پورہ میں گھریلو تنازع پر نوجوان نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 20 سالہ اویس نے گھریلو تنازعہ پر زہریلی گولیاں کھائیں۔ متاثرہ نوجوان کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جانبر نہ ہو سکاپولیس کا کہنا ہے کہ لاش مردہ خانہ منتقل کردیا گیا، اہل خانہ کے بیانات پرمزید تحقیقات جاری ہیں۔