فیصل آباد (آئی این پی)گھریلو ومعاشی حالات سے دل برداشتہ نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کر لی‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی بتایا جاتا ہے کہ تھانہ باہلک کے علاقہ کے رہائشی 24سالہ عبدالحکیم کا گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو اس نے کمرے میں جا کر سینے میں گولی مار لی‘ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا