جڑانوالہ (آئی این پی ) جڑانوالہ کے تھانہ بلوچنی کی حدود 69 رب میں میاں بیوی نے مبینہ طورپر زہریلی گویلیاں کھا کر خودکشی کرلی ۔پولیس کے مطابق ابرار نامی شخص کو اپنی اہلیہ سونیا بی بی کے کردار پر شک تھا، جبکہ خاتون کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا ہے اس کے نوجوان اظہر کے ساتھ مبینہ تعلقات تھے۔پولیس کا کہنا ہے اسی معاملے پر میاں بیوی کے درمیان شدید جھگڑا ہوا، جس کے بعد دونوں نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل لیں، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے‘دونوں کے4 بچے ہیں